کوروناوائرس ،ملک بھر میں مزید45افراد جاں بحق ،3045نئے کیسز رپورٹ

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد :گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کوروناوائرس کے مزید45 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل7942 تعداد تک پہنچ گئی۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 3045نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد تین لاکھ 92ہزار556تک پہنچ گئی ،اب تک ملک میں کوروناائرس کے تین لاکھ37ہزار553 مریض مکمل طور پرشفایا ب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے2172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کوروناوائرس  سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح86 فیصد ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے1672 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور یہ تعداد46861تک پہنچ گئی۔

صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پرہے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6028تک پہنچ گئی۔

صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18194،صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 16649،صوبہ خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3772،صوبہ بلوچستان میںکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد637،آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1406جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 175تک پہنچ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کوروناوئرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 29 ہزار 427تک پہنچ گئی، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898، بلوچستان میں 17 ہزار 46، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 619 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 161 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 54 لاکھ 35 ہزار 139 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 223 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عملدآمد کرنا ہو گا۔

حکومت پاکستان نے 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور پورے میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کر دیئے گئے۔ملک بھر کے ہسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کئے گئے ۔ ہسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے موثر نتائج سامنے آئے ،نوشین حامد

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔