جرمنی نے پاکستان کو ایک کروڑ 85 لاکھ یوروز کی گرانٹ فراہم کردی


اسلام آباد:جرمنی نے پاکستان کو صحت، توانائی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں بہتری کیلئے ایک کروڑ پچاسی لاکھ یورو کی گرانٹ فراہم کردی۔جرمنی نے پاکستان کو سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے گرانٹ دے دی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے مابین ایک کروڑ 85 لاکھ یورو گرانٹ معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت جرمنی پاکستان کو صحت، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں کیلئے فنڈ مہیا کرے گا۔

جرمنی پولیو کی روک تھام اور صحت سے وابستہ خواتین کو سہولیات فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت جرمنی 15 لاکھ یوروز ہارپو ہائیڈل پاور پلانٹ کیلئے مہیا کرے گا۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری نور احمد نے جرمنی کی صحت، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کیلئے تعاون کے شکریہ ادا کیا۔