کنٹرول لائن پر پاک بھارت افواج میں فائرنگ کا تبادلہ،2بھارتی فوجی ہلاک


سرینگر:کنٹرول لائن پرراجوری سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ ضلع کے سندھر بنی علاقے میں جمعہ کو پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں مقیم بھارتی فوج کے ترجمان کرنل دیوندر آنند نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پرراجوری کے سندھربنی سیکٹر میں دونوں اطراف سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا ،

دونوں طرف کی گولہ باری کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہوں نے بعد میں دم توڑ دیا۔انہوں نے ہلاک شدہ فوجی اہلکاروں کی شناخت نائیک پریم بہادر کھتری اور رائفل مین سکھبیر سنگھ کے طور کی۔