پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے موثر نتائج سامنے آئے ،نوشین حامد


اسلام آباد:پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد نے کورونا کے حوالے اہم خوشخبری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ 4ہزار پاکستانی رضاکاروں کو چینی کو رونا ویکسین لگ چکی جس کے موثر نتائج سامنے آئے ۔

قوم کو خوشخبر ی سناتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ابتدائی نتائج میں چینی ویکسین کو کورونا کیخلاف موثر پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 4 ہزار پاکستانی رضاکاروں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے،ہمارا ہدف 8 ہزار رضاکاروں کو ویکسین لگانا ہے ،ویکیسینیشن کے بعد رضاکاروں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے اور دیکھا جائے گا کہ ویکسین سے کتنی امیونٹی بڑھی ہے، ابتدائی طور پر کئے جانے والے ٹیسٹوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، جبکہ ویکسین لگوانے والے رضاکاروں کے ٹیسٹ رزلٹ چین بھی بھجوائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پمز ہسپتال کے 200 ملازمین کورونا کا شکار

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ چین کے علاوہ کچھ اور بین الاقوامی فارماسوئیٹکل کمپنیز کی ویکسین کے ٹرائل بھی کئے جارہے ہیں۔