پمز ہسپتال کے 200 ملازمین کورونا کا شکار

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے 200ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ ہسپتال نے کہا کہ پمزسٹاف کے اب تک 137افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پمز میں 10افراد تا حال زیرعلاج ہیں۔

پمز ہسپتال کے ترجمان کا اس ضمن میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ ہے۔قبل ازیں اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد شہر کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)کی او پی ڈی بند کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس:ملک بھرمیں مزید54افراد جاں بحق،3113نئے کیسز رپورٹ

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ ہسپتال کی مرکزی او پی ڈی کو کورونا کے پھیلا کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ بچوں کی او پی ڈی کو بھی بند کر دیا گیا ۔