کھوئی رٹہ:ڈیڑھ سالہ بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق

فائل فوٹو

سیری:کھوئی رٹہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی علاقہ سیدپور میرہ کے رہائشی جابر بٹ کا ڈیڑہ سالہ بیٹا پانی کی ٹینکی میں گر گیا۔

بچے کوپانی کی ٹینکی سے نکال کر  فوری ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق جابر بٹ کے گھر تعمیراتی کام چل رہا ہے جہاں پانی کی ٹینکی تھی اسی میں بچہ ڈوب گیا ۔