ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔اقوام متحدہ


استنبول(صباح نیوز)اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق  زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تباہ کن زلزلے کے باعث سڑکوں بلاک ہو گئیں یا پھر بری طرح ٹوٹنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تباہ کن زلزلے کے تقریبا ایک ہفتہ بعد ریسکیو ٹیمیں اب بھی جنوب مشرقی ترکی کے قصبوں اور شہروں میں عمارتوں کے ملبے میں زندگی کے آثار تلاش کر رہی ہیں، اس کے باوجود کہ بچ جانے والوں کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں۔