کاروبار کے تسلسل سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی،میاں کامران سیف

انٹرنیٹ فوٹو

لاہور:وائس آف ٹریڈرز کے وائس چیئرمین میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ کاروبار کے تسلسل سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کے مالی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:سالوں پہلے دکان کا نام ‘کورونا’ رکھنے والے شخص کا کاروبار وبا کے دوران چمک اٹھا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس آف ٹریڈرز کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کاروباری ادارے 6بجے شام بند کرنے کے اعلانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹیں اور کاروباری ادارے پہلے ہی حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کاروبار کررہے ہیں اس لیے کاروباری اداروں میں ٹائم کی پابندیاں عائد نہ کی جائیں۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے کورونا وباء میں روزگار بند نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غربت، بے روزگاری، بھوک و افلاس کورونا سے بڑی مشکلات ہیں ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرکے کاروباری سرگرمیاں جاری و ساری رہنا ہے ۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ کاروباری مراکز میں اوقات کار متعین کرنے سے مارکیٹوں میں رش بڑھنے سے کورونا وباء میں پھیلائو کا خطرہ ہے اس لیے کاروباری مراکز کے لیے اوقات کار میں تبدیلی نہ کی جائے ۔تاکہ معاشی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں۔