پاک فوج میں اعلی سطح پرتقرریاںوتبادلے


راولپنڈی:پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں کی گئیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جرنل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور اور  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیے گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن ، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔  لیفٹیننٹ جنرل سردار حسان اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے،اس سے قبل  پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی کردی گئی ،

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں اور 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت اختر نواز، سردار حسن اظہر حیات،  سرفراز علی، محمد علی اور سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔