سیدعلی گیلانی کا حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مولانا عباس انصاری کی اہلیہ کے انتقال پراظہار تعزیت


سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین بزرگ کشمیر ی رہنماء سیدعلی گیلانی نے حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مولانا عباس انصاری کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے ،

ٹویٹر اپنے تعزیتی پیغام میں سیدعلی گیلانی نے مولانا عباس انصاری سے تعزیت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ رب العالمین عباس انصاری کی اہلیہ محترمہ کی مغفرت فرمائے۔ انکے حسنات کو قبولیت بخشے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔