مختلف اشیا کی قیمتوں میں کورونا کے باعث مزید اضافہ

سرگودھا :مختلف اشیا کی قیمتوں میں کورونا کے باعث مزید اضافہ ہوگیا ، چینی کی 100 کلو بوری کی قیمت میں 800 روپے کمی کردی گئی دوسری طرف گھی کی پیٹی کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آ یا،

اسی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 5 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ،مچھلی کے نرخوں میں بھی سردی کے باعث تیزی دیکھی گئی، مچھلی کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے کلو تک کا اضافہ ہوگیا، خشک میوہ جات کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ غریب لوگ انہیں دیکھ سکتے ہیں

خرید نہیں سکتے انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میںآیا، مختلف مقامات پر انڈے 180 روپے سے 190 روپے درجن میں فروخت ہونے لگے ، چینی کی قیمت میں کمی کے باوجود پرچون میں چینی بدستور 100 روپے کلو تک فروخت کی جارہی۔