پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی


  راولپنڈی:پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میںبتایاکہ پاک فوج کے 6 میجر جنرل کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

مزید پڑھیں:پاکستانیوں کے اکاؤنٹس معطل ہونے کا معاملہ فیس بک،ٹوئٹر کے سامنے اٹھائیں گے:ڈی جی آئی ایس پی آر

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔