کورونا وائرس’ملک بھر میں مزید 59افراد جاں بحق ، 3009نئے کیسز رپورٹ

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد :پاکستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 59 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد7803تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی جبکہ ملک میں اب تک کوروناوائرس کے تین لاکھ 32ہزار974مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میںکوروناوائرس کے1867مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے بدھ کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جار تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3009نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ چار ماہ کے دوران ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ ایک روز میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد بھی گذشتہ چار ماہ کے دوران ایک دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوںکی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوںکی شرح 87فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 1214مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد 42115تک پہنچ گئی ۔

صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحیتاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے انتقال کرنے والے مریضوں کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائر س کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5,550تک پہنچ گئی ۔

سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16218،پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14801،خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3268بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 634،آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائر کے فعال کیسز کی تعداد1484جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 160ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

این سی اورسی کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 15 ہزار786کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 66 ہزار33،صوبہ خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 314،صوبہ  بلوچستان میں 16ہزار 891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573، اسلام آباد میں 27ہزار 979جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 52لاکھ 97ہزار 703افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 41583نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

صوبہ پنجاب میں اب تک کوروناوائرس کے 2904 مریض انتقال کرچکے ہیں، سندھ میں 2858، خیبر پختونخوا میں1339، اسلام آباد میں 291، بلوچستان میں 164، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 151مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید پڑھیں:کورونا،احتیاط نہ کی تودوہفتوں میں کیسزپھرعروج کو پہنچ سکتے ہیں،اسد عمر

این سی اوسی کے مطابق اب تک سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 46ہزار954مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں،پنجاب میں 98081،خیبرپختونخوا میں40707اسلام آباد میں22138،بلوچستان میں 16093،آزاد جموں وکشمیر میں4681اورگلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے4317مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔