سید علی گیلانی کاسابق وزیر اعظم نوازشریف کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت


سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہا ر تعزیت کیا ہے،

ٹویٹر پر تغزیتی پیغام میں سید علی گیلانی نے نوازشریف کی والدہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے   دعاء کی ہے کہ اللہ رب العالمین سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے، انکے حسنات کو قبولیت بخشے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔