پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملے کی مذمت


اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی میزائل حملے کی مذمت کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اپنے بیان میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیٹرولیم ڈسٹر ی بیوشن سہولت پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملہ کی مذمت کی اور کہاکہ سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہیں،

حوثی ملیشیا سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے، اس طرح کے میزائل حملے سعودی عرب کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کے خلاف ہیں، یہ حملے سعودی شہریوں کی زندگی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔