کوئٹہ، فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ


کوئٹہ :کوئٹہ میں فائن آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا   اضافہ ہوگیا جس کے بعد فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1300 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی  ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں رواں ماہ کے دوران فائن آٹے کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہوا ، رواں ماہ کے اوائل میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1240 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: نان بائیوں کا روٹی 30 روپے میں ہی بیچنے کا اعلان، ہڑتال ختم کردی

دوسری جانب بلوچستان میں فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے مقرر کی گئی  ۔کوئٹہ میں آٹے کی قیمت سے متعلق سرکاری نرخنامہ یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔