الخدمت فاونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے پروجیکٹ آغوش کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب


اسلام آباد: الخدمت فاونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے پروجیکٹ آغوش بنی گالہ،اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں بڑی تعداد میں آغوش کے بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں ۔

اس موقع پر بچوں نے مختلف کرتب دکھائے ،تقریب کے دوران بچیوں نے دہی بھلے اور فروٹ کسٹرڈکی ڈشیں تیار کیں،بچوں نے ٹیبلوپیش کئے ،اس موقع پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ،بچے تقریب سے بہت محظوظ ہوئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں بچوں کے حقوق کے بارے شعور بیدار کرنا اور انکی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی طرف حکومتوں کی توجہ دلانا ہے ۔

واضح رہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں کانفرنسز ، سیمینار ز کا انعقاد کیا گیا ۔