قانون کے طالب علم عثمان کھٹانہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب منتخب

لاہور(صباح نیوز) سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب ابراہیم شاہد کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے 70واں سالانہ اجتماع ارکان کا انعقاد گزشتہ دنوں کراچی میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے اراکین جمعیت نے ناظم اعلیٰ کا انتخاب کیا۔ اس کے بعد ملک بھر کی جامعات اور مقامات میں نئے نظم کے انتخابات کے لیے اجتماع ارکان کا سلسلہ شروع ہوا۔

اسی تناظر میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کا سالانہ اجتماع ارکان برائے انتخاب کا انعقاد 1 نمبر ہاسٹل میں ہوا۔ جس میں جمعیت کے اراکین نے کثرت رائے سے لاء کے طالب علم عثمان کھٹانہ کو ناظم جامعہ منتخب کیا ہے۔ جمعیت کے اراکین ایک سال کے لیے خفیہ بیلٹ کے ذریعے اپنے ناظم کا انتخاب کرتے ہیں۔