کراچی:ٹک ٹاک کا شوق سکیورٹی گارڈ کی جان لے گیا


کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے شوق نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی۔ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی اے کا ٹک ٹاک ایپ کی مشروط بحالی کا فیصلہ

بتایا جارہا ہے کہ گولی چلنے کے فورا بعد ہی سیکورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد کی شکایات موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔