پشاور،پی ڈی ایم کا جلسہ کل اتوارکو ہوگا ، تیاریاں مکمل


پشاور:اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)کل (اتوارکو)پشاور میں جلسہ کرے گی ۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم سیاست کر کے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا۔پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے اور سٹیج تیار کرلیا گیا ،10 ہزار کے قریب جلسے کے شرکا کے لیے کرسیاں لگائی گئیں،جلسے سے مولانا فضل الرحمن ، مریم نواز سمیت دیگرپی ڈی ایم کے رہنما خطاب کریں گے ۔