ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں جانی نقصان پر کشمیری تارکین وطن کی تنظیموں کا دکھ اور افسوس کا اظہار


واشنگٹن:کشمیری تارکین وطن کی تنظیموں نے ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

کشمیری تارکین وطن کی تنظیموں کشمیر ڈائیسپورا کولیشن (KDC) ،ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم، واشنگٹن، ڈی سی، کشمیر سیوتاژ کینیڈا؛ کشمیر ہاوس ترکیہ،  ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ، برطانیہ، اور تحریک کشمیر، برطانیہ اور یورپی یونین نے   ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد کیے۔

اجلاسوں کے شرکانے کہا کہ کشمیری غم کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شامی عوام کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان تنظیموں نے  کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کشمیری ترکیہ اور شامی عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ترک حکومت  کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 کشمیری ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک حکومت کی ہندوستانی قابض افواج کے طویل عرصے سے جاری غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں کشمیری اپنے ترک اور شامی بھائیوں اور بہنوں کی ہر ممکن مدد کے لیے اپنے وسائل کو متحرک کر رہے ہیں۔