رابی پیرزادہ کی علامہ خادم رضوی کے انتقال پر تعزیت


اسلام آباد:سابقہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ علامہ خادم حسین کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، ان کے فولورز نے ہمیشہ ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:رابی پیرزادہ کا غریبوں کیلئے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان
ٹوئٹر پر جاری بیان میں رابی پیر زادہ نے کہا کہ خادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اس ملک اور دین کی بھلائی کے لیے جو کچھ بھی کیا اللہ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے فالورز نے ہمشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔ان کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔