اقتصادی حالات کی بہتری سے تیل بحران ختم ہوگا،سعودی وزیر


ریاض:سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات  ماجد القصیبی نے کہا ہے کہ اقتصادی حالات بہتر ہونے سے تیل کی آمدنی معمول پر آئے گی اور بحران ختم ہوگا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وی اے ٹی بڑھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے اخراجات 500 ملین ریال تھے۔انہوں نے کہا کہ تیل آمدنی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ناکافی رہی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، الائونس اور بونس کو نہ چھیڑنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پرپابندی

انہوں نے کہا کہ آمدنی میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافہ کیا، اقتصادی بحران ختم ہونے پر فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وژن 2030 نے تمام سرکاری اداروں کو ایک ٹیم بنا دیا ہے۔