گیواٹ ہماٹوس کالونی میں عمارتوں کی تعمیر قابل مذمت ہے،برطانوی وزیر


لندن:برطانوی وزیر برائے مشرق وسطیٰ کے امور جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ گیواٹ ہماٹوس کالونی میں عمارتوں کی تعمیر کا اسرائیلی فیصلہ قابل مذمت ہے ۔

ایک بیان میں کلیورلی نے اس بات کی تصدیق کی کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں(گیواٹ ہماٹوس)کے علاقے میں  عمارتیں تعمیر کرنے کے اسرائیلی فیصلے سے عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوئی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو شدید نقصان پہنچانے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں جو اسرائیل کے امن کے بیان کردہ مقصد سے متصادم ہے۔ برطانیہ غرب اردن میں آباد کاری کے لیے نئے ٹھیکے جاری کرنے کے عمل کو فوری طور پر روکنے اور مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں دیگر مقامات پر دیگر بستیوں کی تعمیرات روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ نام نہاد ”اسرائیل لینڈز”اتھارٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع ”گیواٹ ہماٹوس”بستی میں 1257 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈر طلب کئے تھے۔