سالوں پہلے دکان کا نام ‘کورونا’ رکھنے والے شخص کا کاروبار وبا کے دوران چمک اٹھا


کیریلا:عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران دنیابھر میں متعدد لوگوں نے نئے کاروبار شروع کیے جس میںکسی نے وبا کے دوران ماسک کا کاروبار شروع کیا تو کسی نے اپنے اسٹور پر فروخت کی جانے والی چیزوں کو کورونا وباء کا نام دے دیا۔
بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص نے دعوی کیا ہے کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام ‘کورونا’ رکھا تھا اور اب وبا کے دوران اس کی دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی۔
کیریلا کے شہری جارج کے مطابق 7سال قبل اس نے اپنی دکان کا نام ‘کورونا’ رکھا تھا اور دکان کا نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں ‘کورونا’ کا مطلب تاج ہوتا ہے اور وہ دکان میں گھر کی تزین و آرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔
جارج نے مزید بتایا کہ کورونا وبا کے دوران اس نے دیکھا کہ دکان میں پہلے سے زیادہ کسٹمرز آنا شروع ہوگئے اور وبا کے دوران کاروبار چمک اٹھا۔