کورونا وبا پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے،معاون خصوصی صحت


کراچی:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا وبا پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی احتیاط عوام پر چھوڑنا مناسب نہیں ہوگا، کوروناوائرس پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس لیے ہمیں اپنے روزمرہ کے میل جول اور رویوںمیں احتیاط برتنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید18افراد چل بسے
ڈاکٹر فیصل سلطان نے شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں پاکستان میں ہزاروں شادیاں ہورہی ہیں اور خوشی میں لوگ گلے اور ہاتھ ملا رہے ہوتے ہیں، شادی بیاہ کی تقریبات کو ہم نے آوٹ ڈور کردیا ہے جبکہ وزیراعظم نے اپنے جلسے منسوخ کردیئے ہیں اور اسکولوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔