مرغی کا گوشت 290روپے فی کلو ہو گیا


سرگودھا:آٹا اور چینی کے بعد پولٹری مافیا بھی میدان میں آگیا مرغی کے گوشت کے علاوہ انڈے کی قیمتوں میں بھی 10 دن کے اندر 20 روپے سے 50 روپے تک کا اضافہ کردیا .

مزید پڑھیں: مہنگائی کو مزید قابو میں لائیں گے،عمران خان

گزشتہ ہفتے 240 روپے سے 245 روپے تک فروخت ہونیوالامرغ کا گوشت مختلف مقامات پر290 روپے کی حد کو چھو گیا اسی طرح انڈے جو گزشتہ ہفتے 160 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے تھے ان کی قیمت میں بھی 20 روپے فی درجن کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ انڈے شہر میں 180 جبکہ گردونواح میں 190 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے جبکہ ایک انڈا 20 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے انڈوں اور چکن کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی ہوٹلز اور برگر شوارما فروخت کرنیوالوں نے کڑاہی گوشت برگر اور شوارمے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔