کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020ء فٹ بال ٹورنامنٹ


کراچی: اہل کورنگی کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ عالیہ کورنگی کے اشتراک سے جاری کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020ء میں ضلع کورنگی کے مختلف کھیل کے میدانوں میں کھیلوں کے مختلف مقابلے جاری۔

 کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم پر فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان کالونی اسپورٹس ملیر نے مد مقابل لانڈھی اسٹار کو ایک کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے مات دیکر اپنی جیت کا اکائونٹ کھول لیا ۔دوران کھیل 49ویں منٹ پر کالونی اسپورٹس کے ریحان با بو نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

دوران کھیل اسٹیڈیم میں شائقین فٹ بال کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کو شاندار ایونٹ ترتیب دینے پر خراج تحسین پیش کیا عوام کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ سے نہ صرف کھیل کے میدان آباد ہونگے بلکہ ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں سے محفوظ اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہونگے۔

افتتاحی میچ میں کراچی فٹ بال کی معروف شخصیات سید عثمان شاہ ،کیپٹن عبید اللہ خان ،امیر محمد خان اور آرگنائزضمیر السلام اور فٹ بال ایونٹ کے میڈیا کوارڈینٹر اسحاق عثمان بھی موجود تھے سید عثمان شاہ نے ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کو شاندار اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر فٹ بال کھلاڑیوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ۔