پاکستان،سعودی عرب سمیت 7 ممالک کی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم،بھارت آوٹ


اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل تعاون  کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل کوآپریشن تنظیم قائم کر دی، تنظیم کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا بھارت کو منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی ۔پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے جبکہ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے سے باہر رکھا گیا ہے۔

خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے۔ سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا ۔ممبر ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ،پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے