دریاؤں اورآبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال


لاہور: تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 27300کیوسک اور اخرج65000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 4400کیوسک اور اخراج 4400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد10200 کیوسک اور اخراج45000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7300کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراجآمد76800کیوسک اور اخراج0 6930کیوسک،چشمہ آمد71900کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد58100کیوسک اور اخراج 47600 کیوسک، پنجند آمد7700 کیوسک اور اخراج 2900 کیوسک، گدو آمد 48400کیوسک اور اخراج 40300کیوسک، سکھر آمد33300کیوسک اور اخراج8000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7500کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1511.44 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.904 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1197.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.196 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔