کشمیری اپنے معاملات خود طے کریں اور اپنے مستقبل کا خود تعین کریں۔ڈاکٹر غلام نبی فائی


اسلام آباد(کے پی آئی)ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے  عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن کے قیام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج کشمیریوں کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ  اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری اپنے معاملات خود طے کریں اور اپنے مستقبل کا خود تعین کریں۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے ‘انڈیا اسٹڈی سینٹر’ کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے  آن لائن  خطاب میں کشمیر کاز کے لیے پاکستانی عوام کی مسلسل سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر فائی نے واضح کیا کہ کشمیر کی صورتحال پر امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کا ردعمل  حق خودارادیت کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔کشمیریوں کی  اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک الگ تاریخی اور ثقافتی شناخت  ہے ۔

ڈاکٹر فائی نے متنبہ کیا کہ کشمیر میں حق خودارادیت کے لیے  ہزار لوگوں نے اپنا خون بہایا ہے۔ ان قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا