پاکستان میں ویمنز کرکٹ کی بانی طاہرہ حمید انتقال کر گئیں


کراچی:پاکستان میں خواتین کرکٹ کی بانی طاہرہ حمید 85برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔طاہرہ حمید کو پاکستان کی پہلی نامور خاتون ایتھلیٹ سمجھا جاتا ہے، 1955میں طاہرہ حمید نے کلکتہ میں ایشیائی ٹینس چمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر ماہم آفتاب انتقال کر گئیں

طاہرہ حمید نے ومبلڈن ٹینس میں بھی 1952اور1956دو بار پاکستان کی نمائندگی کی۔70کی دہائی کے اوئل میں طاہرہ حمید نے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کی بنیاد رکھی۔

طاہرہ حمید سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر فاروق حمید کی بہن تھیں، وہ کراچی میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں۔85 سال کی عمر میں وفات پانے والی طاہرہ حمید نے قومی سطح پر اتھلیٹکس ایونٹس میں بھی حصہ لیا۔