درآمدی چینی کا دوسرا جہاز کراچی پہنچ گیا


کراچی:درآمدی چینی کا دوسرا جہاز 52200 ٹن چینی لے کر کراچی پہنچ گیا   جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان 77200 ٹن چینی درآمد کرچکی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض میمن نے بتایا کہ پہلے جہاز سے 3500 میٹرک ٹن چینی ڈسچارج کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: چینی گندم کے غیرقانونی سٹاک قبضے میں لے لئے گئے

ڈاکٹر ریاض میمن نے بتایا کہ درآمدی چینی مارکیٹ سے کم ریٹ میں فروخت کی جائے گی اور سپلائی سے مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ا نہوں نے کہا کہ چینی کے علاوہ ٹی سی پی کے گندم کے 4 جہاز بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔