ایس او پیز پر عمل درآمد: این سی اوسی کا شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ


اسلام آباد : این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ  شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری آگاہ کریں، ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلے، پر ہجوم مقام پر خلاف ورزی کی تصویر بھیجیں۔اسد عمر نے خلاف ورزی کی صورت میں شکایت کیلئے موبائل نمبر بھی جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر، این سی او سی کا تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار

انہوں نے کہا شہری ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر 3336262۔0335 پر بھیجیں۔