کورونا کے باعث اسلام آباد کی مختلف گلیاں سیل


اسلام آباد :کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے علاقوں ایف سکس ٹو ، ایف سکس تھری، ایف سکس فور ، ایف ٹین فور اور آئی ٹین ٹو کی مختلف گلیاں سمارٹ لاک ڈائون کے تحت سیل کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے مختلف مراکز کا دورہ کرکے عوام کو ماسک پہننے کی تلقین کی، جبکہ ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو وارننگ بھی دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے،ہلاکتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 78 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 889 مریض شفایاب ہوئے۔