چھاتی کی کینسر کی بروقت تشخیص صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے،بیگم ثمینہ عارف علوی


اسلام آباد:پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ چھاتی کی کینسر کی بروقت تشخیص صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے، کوئی بھی  معاشرہ خواتین کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ۔۔خواتین کا صحت مند ہونا نہائیت اہم ہے ،وہ جمعرات کوپارلیمنٹ ہاوس کے سامنے  بریسٹ کینسر سے بچاو اور  آگاہی کے لیے واک میں شرکت کے دوران گفتگو کررہی تھیں،

بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ ملک بھر کی تمام خواتین کی مشکور ہوں کہ انہوں نے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،بدقسمتی سے شعور نہ ہونے کی وجہ سے خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں،خواتین کو چاہیے کہ شرم کے بجائے کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہو نے پراپنا چیک اپ کرائیں،خاتون اول نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اس معاملے میں خواتین کا ساتھ دے –

بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ جلد تشخیص سے اس مرض کا علاج ممکن ہے،اس سال آگاہی مہم بھرپور طریقے سے چلائی گئی جس کی وجہ سے خواتین میں کافی حد تک شعور پیدا ہوا ،انہوں نے کہاکہ یہ ہماری خواتین کی قیمتی جان بجانے والی مہم ہے ۔۔ہم سب نے مل کر اسے آگے بڑھانا ہے – بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ  صرف اکتوبر تک اس مہم کو محدود نہیں کرنابلکہ اس پیغام کو پورا سال ملک کے کونے کونے میں پہنچانا ہے ،واک میں پارلیمنٹیرینز نے بڑی تعداد میں شرکت کی