محمد میاں سومرو کی والدہ کے انتقال پر پروفیسر خورشید احمد کا اظہار افسوس

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس )کے چیئرمین اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے سینیٹ آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی والدہ محترمہ سعیدہ احمد میاں سومرو کے گذشتہ روز انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں محترمہ کی بطور ڈسٹرکٹ ناظم جیکب آباد خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت  اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل  عطا فرمائے۔ (آمین)