فرانسیسی صدراسلامو فوبیا ،امتیازی سلوک، نسل پرستی کی نمائندگی کررہے ہیں ،سید علی گیلانی


سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی نے فرانسیسی صدر یمانوئل میکرون کی ہرزہ سرائی کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون  مغربی  ممالک میں اسلامو فوبیا ، امتیازی سلوک اور نسل پرستی کی بدترین شکل کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سیدعلی گیلانی کی مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا دفاتر سیل کرنے کی مذمت

ایک ٹویٹ میں  سید علی گیلانی نے کہا کہ  اسلامی اقدار ، اور عقائد کی بے حرمتی کرنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ فرانس کے سیاسی قیادت  کو بین المذاہب رواداری اور خاص طور پر اسلام کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔