وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور چیمبر کے وفد کی ملاقات ، تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی


لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور چیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میاں طارق مصباح الرحمان کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے، میرا دفتر آپ کے لئے ہمہ وقت کھلا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، لاہور چیمبر میں ون ونڈو آپریشن کے ماڈل کو انڈسٹریل سٹیٹس تک پھیلائیں گے، حج و عمرے کیلئے ٹور آپریٹرز کی سالانہ فیس ختم کرنے کا جائزہ لیں گے۔