کورونا وائرس ،دنیا بھر میں ہلاکتیں 1171302تک پہنچ گئیں

انٹرنیٹ فوٹو

نیویارک:مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1171302ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 42لاکھ 36ہزار 88تک پہنچ گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کی وبانہ تھم سکی۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ بدستور پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 2لاکھ 32ہزار اور متاثرین کی تعداد 90لاکھ 38ہزار 30تک پہنچ گئی ۔بھارت کورونا سے متاثرہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات 1020000ہو گئیں اور کیسز 79لاکھ 88ہزار ہو گئے ۔

روس میں 26589افراد لقمہ اجل بن گئے اورمتاثرین کی تعداد 15لاکھ 47ہزار سے تجاوز کر گئی ۔برازیل میں اموات 1لاکھ57ہزار ہو گئیں اور متاثرین کی تعداد 54لاکھ 44ہزار سے متجاوز ہو گئیں ۔سپین میں ہلاکتیں 35298ہو گئیں  اور متاثرین کی تعداد 11لاکھ 74سے تجاوز کر گئی ۔

فرانس میں11لاکھ 98ہزار سے زائد افراد متاثر اور35ہزار541جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 11لاکھ 16ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور29ہزار730اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10لاکھ 33ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس ،مزید 6افراد چل بسے ،اموات 6745ہو گئیں

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11جنوری2020میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 3کروڑ 24لاکھ 43ہزار346ہو گئی   اور ایک کروڑ 6لاکھ 21ہزار 40فعال کیسز ہیں۔