لاہور،میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھل گئی


  لاہور :لاہورمیں میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھل گئی ۔ پہلی گاڑی ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی، ٹرین کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک سہولت میسر ہوگی۔اورنج ٹرین منصوبے میں 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 سٹیشنز بنائے گئے ۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب سے پہلے( ن) لیگ نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا

ڈیرہ گجراں سے علی ٹان تک ٹرین چلے گی جس کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا، 24 ایلی ویٹیڈ، 2 انڈر گرانڈ اسٹیشن بنائے گئے ۔منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا، اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔