ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ، شہباز شریف


  اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے،جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی۔اس واقعہ سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے