کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 9افراد چل بسے ،اموات6736ہو گئیں

فائل فوٹو

اسلام آباد: مہلک وباکورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 9افراد دم تو ڑ گئے اور مجموعی اموات 6736ہوگئیں  ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے وار پھر تیز ہونے لگے،مہلک وبا  سے  گذشتہ24گھنٹوں میں  ملک بھر میں مزید 9افراد چل بسے اور مجموعی اموات 6736ہوگئیں ، کورونا کے832 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ27 ہزار895 تک پہنچ گئی ۔پاکستان میں3 لاکھ10ہزار491 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد10 ہزار668ہے،562مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

کورونا  سے پنجاب میں 2 ہزار 335 اور سندھ میں 2 ہزار 598 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 269، اسلام آباد میں 210، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 ہو گئی ۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 921 ہوگئی ۔ پنجاب  1 لاکھ 2 ہزار 677، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 526، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار15، بلوچستان میں 15 ہزار 801، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 167 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 788 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

مزید پڑھیں:کوروناوائرس،د نیا بھر میں ہلاکتیں 1142744ہو گئیں

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور  ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔