کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 12افراد چل بسے ،اموات 6727ہو گئیں


اسلام آباد:مہلک وبا کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 12افرادچل بسے ،اموات 6727تک پہنچ گئیں ،847نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 3لاکھ 27ہزار 63ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین  اعدادوشمار کے مطابق مہلک وبا کے وار میں مزید تیزی آنے لگی ،ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی۔

۔گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 9 نئے ٹیسٹ کئے گئے،   3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض صحتیاب ہوچکے   جبکہ 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔   پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 2 ہزار 334، سندھ میں 2 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 268، اسلام آباد میں 207، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس،د نیا بھر میں ہلاکتیں 1142744ہو گئیں

پاکستان کے 735  ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔