کوروناوائرس،د نیا بھر میں ہلاکتیں 1142744ہو گئیں


نیویارک ، نئی دہلی ، ماسکو ،میڈرڈ : مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1142744ہوگئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 19لاکھ 94ہزارسے تجاوز کر گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میںامریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات 2 لاکھ 28 ہزار 381 ہو گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 86لاکھ 61ہزار 651ہو گئی ۔ بھارت متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 17ہزار سے تجاوز کر گئی

جبکہ متاثرین کی تعداد 77لاکھ 61ہو گئی ۔روس میں مہلک وبا سے 25200افراد لقمہ اجل بن گئے اور کیسز کی تعداد 14لاکھ 63ہزار سے زائد ہو گئی ۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے ۔ سپین میں 10 لاکھ90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 521 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 27 ہزار 957اموات ہوئی ہیں۔کولمبیا میں 29 ہزار 636 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 79 ہزار 876 افراد متاثر اور 33ہزار 984ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ دنیا بھر میںکورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 3کروڑ 11 لاکھ 87ہزار 227 ہو گئی، 96لاکھ 64ہزار 463فعال کیسز ہیں۔