پاکستان کا آزربائیجان اورآرمینیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم

اسلام آباد:پاکستان نے انسانی بنیادوں پر آزربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم کر تے ہوئے کہاہے کہ 18 اکتوبر کو جنگ بندی سے انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ممکن ہوگا،

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ امن واستحکام کے لئے یہ ایک مثبت قدم ہے،امید ہے کہ انسانی صورتحال بہتر بنانے کی طے پانے والی شرائط کی فریقین پاسداری کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرمکمل عمل اور آرمینیاکی فوج کے آزربائیجان کے علاقوں سے مکمل انخلاپر منحصر ہے،

مزید پڑھیں:پاکستانی دفتر خارجہ میں انڈین لابی کی موجودگی کی تردید

پاکستان آزربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے،ہم سلامتی کونسل کی متعددقراردادوں کے مطابق نگورنوکاراباخ کے حل میں آزربائیجان کے ساتھ ہیں۔