اماراتی ایئرلائن نے عبرانی ویب سائٹ لانچ کر دی


مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ‘اتحاد ایئر’نے عربی اور انگریزی کے بعد اسرائیلیوں کو متوجہ کرنے کے لیے عبرانی زبان میں اپنی ویب سائٹ لانچ کی ہے

مزید پڑھیں:  دبئی میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کیلئے بند

۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے عبرانی زبان میں ویب سائٹ قائم کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی فضائی کمپنی کے اس اقدام سے دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے میں مدد ملے گی اور دونوں قوموں کے عوام کے درمیان قربت کو فروغ ملے گا۔