نواز شریف کے اشتہار برطانوی اخبارات میں شائع کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد:العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کے معاملے پر وفاق کی 2 برطانوی اخبارات میں بھی نواز شریف کا اشتہار جاری کرانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔

درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔