آذربائیجان کے شہر گینجا پر آرمینیا کا میزائل حملہ، 12 جاں بحق ،40 زخمی


باکو:آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجا پر آرمینیا کے میزائل حملے میں 12افرادجاں بحق اور40 زخمی ہوگئے۔آذربائیجان کے پراسیکیوٹرجنرل کا کہنا ہے کہ آرمینیا نے دوسرے بڑے شہر گینجا پر میزائل حملے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:آرمینیا، آذربائیجان کے درمیان جنگ بند ی کے چند گھنے بعد جھڑپیں شروع

ذرائع کے مطابق آرمینیا کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں 20 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔آذربائیجان نے میزائل حملے کا ذمہ دار آرمینیا کو قرار دے دیا تاہم آرمینیا کی جانب سے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔