ایسے لیڈر کا انتخاب کریں جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو سمجھے ، لیونا رڈوڈی کیپریو

ممبئی : ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اگلے ماہ امریکہ میں ہونیوالے صدارتی انتخابات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے مداحوں کو پیغام میں لکھا کہ ایسے لیڈر کا انتخاب کریں جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو سمجھے اور اس کے خلاف اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: مریم نوازنے گیم آف تھرونزکاڈائیلاگ شیئرکردیا

کئی بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرنیوالے 45 سالہ اداکار نے اپنے پیغام کے ساتھ موسم سے متعلق معلومات بھی شیئر کی جس میں آئندہ چند دنوں کے دوران تیز آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی تھی۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ خراب موسم کو اب ہم نظرانداز نہیں کرسکتے۔لیونارڈو ڈی کیپریو کی پوسٹ پر سینکڑوں افراد نے کمنٹس لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ ہی کئی صارفین نے امریکی الیکشن کے حوالے سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔